06:26 , 27 جولائی 2025
Watch Live

کراچی اور راولپنڈی میں ہلکی بارش اور بادلوں کا امکان

کراچی اور راولپنڈی میں ہلکی بارش اور بادلوں کا امکان

کراچی، راولپنڈی: محکمہ موسمیات پاکستان (پی ایم ڈی) نے کراچی میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ شہر کا موسم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 29.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ شہر میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے جبکہ سمندری ہوائیں 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

کراچی کے شہری حالیہ دنوں میں شدید گرمی کے بعد موسم کی اس خوشگوار تبدیلی کو خوشی سے سراہ رہے ہیں۔ جمعہ کے روز ہونے والی پہلی بارش نے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی پیدا کی، جس کے بعد مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔

اتوار کے روز ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی، بہادر آباد، شارع فیصل، صدر اور ملیر سمیت کئی علاقوں میں ہلکی بارش دیکھی گئی۔

دوسری جانب، جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جہاں بعض علاقوں میں 60 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کے سید پور میں 27 ملی میٹر، شمس آباد میں 15 ملی میٹر، کچہری میں 12 ملی میٹر اور پیر ودھائی میں 4 ملی میٹر بارش ہوئی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION