09:53 , 27 جولائی 2025
Watch Live

کراچی میں مون سون بارشوں سے ٹرین سروس متاثر

کراچی – شہرِ قائد میں جاری شدید مون سون بارشوں کے باعث ریلوے آپریشن شدید متاثر ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں مختلف ٹرینوں کی روانگی میں گھنٹوں کی تاخیر ہو رہی ہے اور مسافر اسٹیشنوں پر پھنس کر رہ گئے ہیں۔

پاکستان ریلوے کے حکام کے مطابق خراب موسم اور پٹریوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے کئی اہم ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔

تاخیر کا شکار ٹرینیں:

  • بہاؤالدین زکریا ایکسپریس 1 گھنٹہ 15 منٹ کی تاخیر سے اب شام 7:30 بجے روانہ ہوگی۔

  • فرید ایکسپریس 4 گھنٹے 30 منٹ کی تاخیر کے ساتھ رات 12 بجے روانہ ہونے کی توقع ہے۔

  • شاہ حسین ایکسپریس 1 گھنٹے کی تاخیر سے رات 10 بجے روانہ ہوگی۔

  • سکھر ایکسپریس 2 گھنٹے 30 منٹ کی تاخیر کے بعد رات 1:00 بجے روانہ ہوگی۔

  • خیبر میل 1 گھنٹہ 30 منٹ تاخیر کے ساتھ رات 11:45 بجے روانہ ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، ہلکی بارش اور بوندا باندی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب جبکہ نمی کا تناسب 80 فیصد سے زائد ہے۔

بارشوں کے باعث ریلوے سروسز کی معطلی کے ساتھ ساتھ شہر میں کرنٹ لگنے اور چھتیں گرنے جیسے افسوسناک حادثات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

ریلوے حکام نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ سفر سے پہلے ٹرین کا وقت تصدیق شدہ ذرائع یا ہیلپ لائن سے معلوم کر لیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION