10:37 , 27 جولائی 2025
Watch Live

کراچی سے لاہور آنے والی پرواز طوفان کے باعث حادثے سے بال بال بچ گئی

کراچی: شدید آندھی اور طوفانی ہواؤں کے باعث نجی ائیرلائن کی پرواز ایف ایل 842 کو فضا میں خطرناک جھٹکے لگے، مسافر خوفزدہ ہو گئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

پائلٹ نے بروقت مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو محفوظ طور پر واپس کراچی اتار لیا۔ ایئر ٹریفک کنٹرول کی ہدایت پر پرواز کو ری ڈائریکٹ کیا گیا۔

دوسری جانب، اسلام آباد سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 6385 کو بھی موسم کی خرابی کے باعث کراچی منتقل کر دیا گیا۔ طوفان کے سبب کراچی سے روانہ ہونے والی پروازیں پی کے 305 اور پی اے 405 تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION