12:59 , 27 جولائی 2025
Watch Live

کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز نے شادی کر لی؟

کرسٹیانو رونالڈو

کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز کی شادی کی افواہیں ایک بار پھر زور پکڑ گئی ہیں، جب جارجینا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک خوبصورت انگوٹھی کی تصویر شیئر کی۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی بائیں انگلی میں ایک بڑی، چمکتی ہوئی ہیرے کی انگوٹھی پہنے ہوئی ہیں۔

اس تصویر کے ساتھ جارجینا نے عربی میں دعا لکھی: "اور ہمیں برائی سے محفوظ رکھ، آمین۔” اس پیغام نے مداحوں کو مزید حیران کر دیا ہے اور کئی لوگ اسے کسی خاص موقع کی علامت سمجھ رہے ہیں۔

یہ جوڑا 2016 سے ایک ساتھ ہے اور ان کی دو بیٹیاں، الانا اور بیلا، ہیں۔ جارجینا رونالڈو کے دیگر تین بچوں کی پرورش میں بھی مدد کرتی ہیں۔ اگرچہ وہ کئی سالوں سے ساتھ ہیں اور ایک خاندان کی طرح رہتے ہیں، لیکن انہوں نے اب تک شادی کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION