12:31 , 28 جولائی 2025
Watch Live

کریم کا پاکستان میں آپریشن بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد: معروف آن لائن ٹیکسی سروس کریم نے پاکستان میں اپنی رائیڈ ہیلنگ سروس 18 جولائی 2025 سے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

یہ اعلان کمپنی کے سی ای او مدثر شیخہ نے اپنی لنکڈ اِن پوسٹ میں کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ معاشی مشکلات، مسابقت میں اضافے اور عالمی سرمایہ کاری میں کمی کے باعث کیا گیا ہے۔

مدثر شیخہ کے مطابق مسلسل بگڑتے معاشی حالات میں محفوظ اور قابلِ اعتماد سروس جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔

کریم نے 2015 میں پاکستان میں اپنا آپریشن شروع کیا تھا اور جلد ہی ایک مقبول ٹیکسی سروس بن گئی تھی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION