ویب ڈیسک
|
6 مہینے پہلے
کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا بھرپور طاقت سے جواب دیں گے، اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت نے غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ رویہ اختیار کیا۔ کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا بھرپور طاقت سے جواب دیں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر اور ترجمان دفتر خارجہ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی اقدامات اور بیانات نے صورتحال کو پیچیدہ کر دیا ہے۔ آج اس پریس کانفرنس کا مقصد موجودہ صورتحال سے سب کو آگاہ کرنا ہے۔ مختلف ملکوں کے رہنماؤں سے بھی خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ دہشتگردوں کے ہاتھوں پاکستان نے جتنا نقصان اٹھایا اتنا کسی ملک کو نہیں ہوا۔ پاکستانی قوم اور اداروں نے دہشت گردی کا جواں مردی سے مقابلہ کیا۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان نے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت پاکستان سمیت مختلف ملکوں میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ دہشت گردی کے ہر واقعہ پر الزام تراشی بھارت کا وطیرہ ہے۔ بھارتی حکومت کی طرف سے مذموم سیاسی مقاصد کیلئے ایسے واقعات کا استعمال ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی قیادت اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کرتی ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک کو دہشت گردی سے منسلک کرنا چاہتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقوق کچلنے کیلئے بھارت نے کالے قوانین کا سہارا لیا۔ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوئی بھی کارروائی ناقابل قبول ہے۔
نائب وزیر اعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم کیا گیا۔ پورا خطہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کی وجہ سے خطرے میں ہے۔ بھارت خطے میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کو ہوا دے رہا ہے۔ وزیراعظم نے پہلگام واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی۔ غور کرنا ہوگا کہ بھارت نے یہ مہم جوئی کیوں کی اور مقاصد کیا ہیں ؟
انہوں نے کہا کہ کوئی فریق سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم نہیں کر سکتا۔ سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارتی بیان عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ پانی پاکستان کے 24 کروڑ عوام کیلئے لائف لائن ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی نے واضح کر دیا سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی برداشت نہیں ہوگی۔

مریم نواز کا آرمی چیف کی قیادت پر اظہارِ اعتماد
11 گھنٹے پہلے

حامد رضا نے خود کو سرنڈر کیا، گرفتاری نہیں ہوئی: بیرسٹر گوہر
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سنی اتحاد…4 گھنٹے پہلے
محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے ریکور کرنے میں ناکام، آڈٹ رپورٹ 2024-25 میں انکشافات
لاہور : محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے کی ریکوری میں ناکام ہو گیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ 2024-25 نے مالی…6 گھنٹے پہلے
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اسلام آباد سے گرفتار
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا…10 گھنٹے پہلے
27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس، جس میں 27 ویں آئینی…11 گھنٹے پہلے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین…4 گھنٹے ago
دلہے کے ساتھ حیران کن واقعہ، بارات پہنچنے سے پہلے دلہن کی کسی اورسےشادی کردی
چنیوٹ کی تحصیل لالیاں میں دلہن لینے آئے سرگودھا کے…4 گھنٹے ago
کرسٹیانو رونالڈو نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے کی خواہش ظاہر کر دی
پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ…5 گھنٹے ago
محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے ریکور کرنے میں ناکام، آڈٹ رپورٹ 2024-25 میں انکشافات
لاہور : محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے کی ریکوری…6 گھنٹے ago