08:15 , 7 نومبر 2025
Watch Live

کون سی سمز بند ہوں گی؟ پی ٹی اے کا اہم اعلان

کون سی سمز بند ہوں گی؟ پی ٹی اے کا اہم اعلان

اسلام آباد: ملک بھر میں زائدالمیعاد اور غیر فعال شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز مرحلہ وار بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے اس سلسلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق نادرا کی سفارش پر یہ فیصلہ لیا گیا ہے تاکہ ڈیٹا کی درستگی کو یقینی بنایا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ تمام سمز جو منسوخ شدہ، زائدالمیعاد یا فوت شدگان کے شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ ہیں، طے شدہ شیڈول کے مطابق بند کی جائیں گی۔

سمز کی بندش کا شیڈول:

  • 2017 کے زائدالمیعاد شناختی کارڈز: 30 جون کو سمز بند ہوں گی۔

  • 2018 کے زائدالمیعاد شناختی کارڈز: 31 جولائی کو سمز بند ہوں گی۔

  • 2019 اور 2020 کے زائدالمیعاد شناختی کارڈز: 31 اگست اور 30 ستمبر کو بند ہوں گی۔

  • 2021 اور 2022 کے زائدالمیعاد شناختی کارڈز: 31 اکتوبر اور 30 نومبر کو بند ہوں گی۔

  • 2023 تا 2025 کے زائدالمیعاد شناختی کارڈز: 31 دسمبر کو سمز بند کر دی جائیں گی۔

حکام کے مطابق، اس وقت غیر فعال شناختی کارڈز کی تعداد 49 لاکھ 6 ہزار 611 ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION