09:33 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

کیلے ایک رات میں 80 سے 200 روپے درجن

رمضان عبادت، رحم دلی اور آسانی کا مہینہ ہے، مگر پاکستان میں یہ اکثر اشیائے ضروریہ کی بے تحاشہ مہنگائی کا سبب بن جاتا ہے۔ معروف اداکار نعمان اعجاز نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے رمضان میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تنقید کی اور دکانداروں کو روزے داروں سے ناجائز منافع کمانے پر آڑے ہاتھوں لیا۔

انہوں نے ایک مثال دیتے ہوئے لکھا:
"تین دن پہلے کیلے 80 روپے درجن تھے، اور گزشتہ رات 200 روپے درجن میں فروخت ہو رہے تھے!”

انہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں طنزیہ انداز میں "رمضان مبارک!” لکھ کر اس مسئلے پر اپنی برہمی کا اظہار کیا۔

ہر سال جیسے ہی رمضان کا آغاز ہوتا ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگتی ہیں، جس کی وجہ سے عوام کے لیے بنیادی ضرورت کی چیزیں خریدنا مشکل ہو جاتا ہے۔ کیا رمضان دوسروں کی مدد کرنے کا مہینہ نہیں؟ پھر اس مقدس مہینے میں عوام کا استحصال کیوں کیا جاتا ہے؟

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION