02:07 , 16 نومبر 2025
Watch Live

کینیڈین جوڑے کا شیشے کی بوتل میں بند پیغام 13 سال بعد آئرلینڈ پہنچ گیا

کینیڈا: 2012 میں ایک نوجوان جوڑے انیتا اور براڈ نے نیو فاؤنڈ لینڈ کے ساحل پر ایک شیشے کی بوتل میں پیغام ڈال کر بحرِ اوقیانوس میں پھینکا۔ اس میں لکھا تھا کہ ہم یہاں اچھا وقت گزار رہے ہیں، اگر کسی کو یہ پیغام ملے تو ہمیں کال کرے۔

یہ پیغام 13 سال بعد، 2 ہزار میل دور آئرلینڈ کے ساحل Scraggane Bay میں ایک اور جوڑے کیٹ اور جان گرے کو ملا۔ انہوں نے دیے گئے نمبر پر کال کی، مگر جواب نہ ملنے پر انہوں نے ایک مقامی ماحولیاتی گروپ کے فیس بک پیج پر پوسٹ کر دی، جو وائرل ہوگئی۔

کینیڈا میں موجود انیتا اور براڈ کو ان کے دوستوں نے اس بارے میں آگاہ کیا۔

آج دونوں کی شادی کو کئی سال ہوچکے ہیں، ان کے تین بچے ہیں اور وہ اپنی پرانی یاد تازہ ہونے پر خوش ہیں۔

براڈ کا کہنا تھا کہ جوانی میں ایک بوتل میں پیغام بھیجا، آج وہ ہمیں محبت، یادیں اور نئے دوست واپس لے آیا۔

اب یہ دونوں جوڑے رابطے میں ہیں اور امید ہے کہ جلد آمنے سامنے ملاقات ہوگی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION