09:00 , 16 اکتوبر 2025
Watch Live

گوگل نے تقریباً ایک دہائی بعد اپنے لوگو میں تبدیلی کر دی

دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے 2015 کے بعد پہلی بار اپنے لوگو میں تبدیلی کی ہے۔

اس بار تبدیلی صرف لوگو کے پہلے حرف ‘جی’ میں کی گئی ہے، جہاں پہلے چار رنگ (لال، نیلا، پیلا، ہرا) الگ الگ نمایاں تھے، اب یہ رنگ ایک ساتھ قوس و قزح کی شکل میں دکھائی دیتے ہیں۔

نیا لوگو سب سے پہلے iOS ایپ میں متعارف کرایا گیا، جبکہ Android کے گوگل 16.8 بیٹا ورژن میں بھی اسی طرز کی اپڈیٹ سامنے آئی ہے۔

ابھی تک گوگل نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ آیا یہ نیا ڈیزائن پورے ‘Google’ لوگو یا دیگر ایپس جیسے Chrome اور Maps پر بھی لاگو ہوگا یا نہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION