12:54 , 27 جولائی 2025
Watch Live

اپنا گھر بنانے کیلئے قرضہ، عوام کی بڑی مشکل آسان

لاہور: پنجاب حکومت کے "اپنی چھت اپنا گھر” منصوبے میں بلاسود قرضوں کی فراہمی کا عمل مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ صرف پانچ ماہ میں 28,219 خاندانوں کو 30 ارب روپے کے قرضے جاری کیے گئے، جبکہ 23,500 سے زائد مکانات تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں قرضہ پروسیسنگ میں تیزی، اور منصوبے کے مقررہ اہداف ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ اجلاس میں مزید کمرشل بینکوں کو شامل کرنے پر بھی غور کیا گیا تاکہ عوامی دلچسپی کے پیشِ نظر قرضوں کی رسائی میں وسعت لائی جا سکے۔

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح بے گھر افراد کو ان کی اپنی چھت فراہم کرنا ہے، قرضوں کی راہ میں حائل رکاوٹیں فوری ختم کی جائیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION