05:47 , 7 نومبر 2025
Watch Live

ہالی وڈ فلمیں بھی امریکا اور چین کی ٹیرف جنگ کی زد میں آگئیں

بیجنگ: چین نے امریکہ کی جانب سے درآمدی ٹیرف میں اضافے کے ردعمل میں ہالی وڈ فلموں کی درآمد محدود کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

چین کی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن کے مطابق اب امریکی فلموں کی درآمد پر سختی کی جائے گی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق چین گزشتہ 30 سال سے ہر سال کم از کم 10 ہالی وڈ فلموں کی نمائش کی اجازت دیتا رہا ہے، تاہم اب اس تعداد میں کمی پر غور کیا جا رہا ہے۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کی ایک وجہ ہالی وڈ فلموں کی طلب میں کمی بھی ہے، لیکن اصل پس منظر امریکہ کی جانب سے چینی مصنوعات پر ٹیرف میں اضافے کا حالیہ اعلان ہے، جو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی کا تسلسل ہے۔

یہ پیش رفت امریکہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی کو مزید ہوا دے سکتی ہے، جس کے اثرات عالمی معیشت اور تفریحی صنعت پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION