09:36 , 22 اکتوبر 2025
Watch Live

ہانیہ،دلجیت،سونم کی پنجابی فلم آنے کو تیار۔۔۔۔!

ہانیہ،دلجیت،سونم کی پنجابی فلم آنے کو تیار۔۔۔۔!

پاکستان کی مشہور اداکارہ ہانیہ عامر بالی ووڈ کے معروف پنجابی اداکار دلجیت دوسانج اور نیرو بجوا کے ساتھ اپنی پہلی پنجابی فلم "سردار جی 3” میں جلوہ گر ہونے جا رہی ہیں۔

یہ فلم پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑی فلمی شراکت کا حصہ ہے، جہاں دونوں ممالک کے فنکار ایک ساتھ کام کریں گے۔ ہانیہ عامر کی پہلی پنجابی فلم میں انٹری کو مداحوں کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے، اور شائقین بےصبری سے انہیں پنجابی سینما میں ایک منفرد کردار میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔

دلجیت اور نیرو پنجابی فلم انڈسٹری کے بڑے نام ہیں، اور ہانیہ عامر کا ان کے ساتھ کام کرنا نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی فلمی شائقین کے لیے بھی ایک بڑی خوشخبری ہے۔ فلم کی شوٹنگ جلد شروع ہونے کی توقع ہے۔

مداحوں کو اب اس فلم کے مزید اپڈیٹس اور ہانیہ عامر کے کردار کے حوالے سے تفصیلات کا بےصبری سے انتظار ہے!

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION