پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے آئیکونک انٹری سین کو ری کریٹ کرکے سب کی توجہ حاصل کر لی۔
ہانیہ عامر پاکستان کی سپر اسٹار اداکارہ ہیں، جنہیں نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی بڑی شہرت حاصل ہے۔ ان کا حالیہ ڈرامہ ’کبھی میں کبھی تم‘ نے انہیں مزید شہرت دلائی ہے۔
دوسری جانب، دیپیکا پڈوکون نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز فلم ’اوم شانتی اوم‘ سے کیا، جس میں انہوں نے ’شانتی پریا‘ اور ’سینڈی‘ کے دو یادگار کردار ادا کیے۔ اس فلم کا ایک سین جہاں دیپیکا گلابی لباس میں ایوارڈ شو کے دوران گاڑی سے اتر کر ہاتھ ہلاتی ہیں، بہت مقبول ہوا۔
ہانیہ عامر نے اس سین کو گولڈن گاؤن میں ری کریٹ کیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ صارفین ہانیہ کی اس انسپیریشن کو دیپیکا پڈوکون کے حوالے سے سراہ رہے ہیں۔