02:39 , 28 جولائی 2025
Watch Live

ہانیہ عامر کا راکھی ساونت کے ڈانس چیلنج پر ردعمل

کراچی: پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر، جو اپنی شرارتی طبیعت کے لیے مشہور ہیں، نے بالی ووڈ اسٹار راکھی ساونت کے ڈانس چیلنج پر طنزیہ انداز میں جواب دے کر دونوں ممالک کے مداحوں کی خوب داد وصول کی۔
ہانیہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ راکھی کے پاکستانی پرفارمرز نرگس، دیدار، اور ان کے خلاف دیے گئے چیلنج کے بیان کو لپ سنک کرتی نظر آئیں۔ویڈیو کے کیپشن میں ہانیہ نے لکھا، "راکھی جی، ایک آئیکون۔”مختصر ویڈیو میں ہانیہ، راکھی کے انداز کی نقل کرتے ہوئے مداحوں کو محظوظ کرتی دکھائی دیں۔ ان کے اس جوش اور منفرد ردعمل کو پاکستان اور بھارت کے مداحوں نے بے حد سراہا۔
ایک روز قبل، راکھی ساونت نے پاکستانی اداکاراؤں ہانیہ عامر، نرگس، اور دیدار کو ڈانس مقابلے کا چیلنج دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ایک ساتھ تینوں کو شکست دے سکتی ہیں۔بالخصوص ایک انٹرویو میں راکھی نے خود کو "بالی ووڈ کی نمبر ون آئٹم گرل” اور "ریئلٹی ٹی وی کی کوئین” قرار دیتے ہوئے کہا،”میں انہیں ہر حال میں شکست دوں گی۔ میں سب کو تباہ کر دیتی ہوں اور انہیں بھی تباہ کر دوں گی۔ انہیں پسینہ آ جائے گا۔ چیلنج دینا اور قبول کرنا میرا دوسرا نام ہے۔
ہانیہ عامر نے حالیہ دنوں میں ڈرامہ سیریل "کبھی میں کبھی تم” میں اپنی شاندار اداکاری سے عالمی سطح پر شہرت اور پذیرائی حاصل کی، جس میں ان کے ساتھ سپر اسٹار فہد مصطفیٰ نے بھی اداکاری کی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION