08:15 , 27 جولائی 2025
Watch Live

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، 10 دن میں 2300 اموات

یورپ میں جاری شدید گرمی کی لہر نے خطرناک صورت اختیار کرلی، صرف 10 دن میں 2300 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں، جس پر حکام تشویش میں مبتلا ہیں۔

غیر ملکی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ان اموات میں سے 1500 ہلاکتیں انسانی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی تبدیلی کا نتیجہ ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر ماحولیاتی تبدیلی نہ ہوتی تو گرمی کی شدت 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہوسکتی تھی۔

گرمی کی لہر نے اسپین، فرانس، لندن، میڈرڈ اور میلان سمیت 12 بڑے شہروں کو شدید متاثر کیا، اسپین میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر گیا، جبکہ فرانس میں جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی۔

رپورٹ میں 30 ملین سے زائد آبادی والے علاقوں میں گرمی سے اموات کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج نے زمین کا اوسط درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھا دیا ہے۔

یورپی یونین نے خبردار کیا ہے کہ گرمی کی لہر آئندہ مزید شدید اور خطرناک صورت اختیار کر سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جون 2025 دنیا کا تیسرا گرم ترین مہینہ رہا، جبکہ 2023 میں یورپ بھر میں گرمی سے 61 ہزار افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION