11:20 , 27 جولائی 2025
Watch Live

نیپال اور نیدرلینڈز کا میچ تین سپر اوورز کے بعد فیصلہ کن

یپال اور نیدرلینڈز کا میچ تین سپر اوورز کے بعد فیصلہ کن

گلاسگو: کرکٹ شائقین نے تاریخ کا ایک ناقابلِ یقین اور سنسنی خیز ٹی20 میچ دیکھا جہاں نیپال اور نیدرلینڈز کے درمیان جاری سہ ملکی ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ کا فیصلہ تین سپر اوورز کے بعد ہوا۔

گلاسگو کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس یادگار میچ میں نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔ نیپال نے بھی شاندار مقابلہ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے اور یوں میچ برابر ہوگیا۔

پہلا سپر اوور:

میچ کا فیصلہ کرنے کے لیے پہلا سپر اوور کرایا گیا جہاں نیپال نے ایک وکٹ کے نقصان پر 19 رنز بنائے۔ نیدرلینڈز کی ٹیم نے بھی زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 19 رنز بنا ڈالے اور ایک بار پھر میچ برابر ہوگیا۔

دوسرا سپر اوور:

دوسرے سپر اوور میں نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک وکٹ پر 17 رنز جوڑے۔ نیپال کی ٹیم نے بھی ہمت نہ ہاری اور 17 رنز بناکر ایک بار پھر میچ برابر کردیا۔

تیسرا سپر اوور:

تیسرے سپر اوور میں نیپال کی قسمت نے ساتھ نہ دیا اور پوری ٹیم بغیر کوئی رن بنائے اپنی دونوں وکٹیں گنوا بیٹھی۔ نیدرلینڈز کو جیت کے لیے صرف ایک رن درکار تھا جسے مائیکل لیویٹ نے شاندار چھکا مار کر باآسانی حاصل کرلیا اور اپنی ٹیم کو تاریخی فتح دلادی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION