09:15 , 22 اکتوبر 2025
Watch Live

یہ وہ ٹیم ہی نہیں ہے جن کو سیلکٹرز نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے سلیکٹ کیا تھا، ڈاکٹر نعمان نیاز

ڈاکٹر نعمان نیاز نے انکشاف کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے جن کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے یہ وہ ٹیم ہی نہیں ہے جن کو سیلکٹرز نے سلیکٹ کیا تھا۔

365 کے پروگرام ہیڈ ان میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہا کہ اس ٹیم میں ابرار کے ساتھ دوسرا سپنر سفیان مقیم تھا۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسکواڈ کے انتخاب پر وباو کی وجہ سے طیب طاہر کو فارغ کرکے سفیان مقیم کو دوبادہ ٹیم میں شامل کرنے کا امکان ہے۔

انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی حکمت عملی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس میگا ایونٹ کیلئے صرف ایک اوپنر فخر زمان کے ساتھ جانا ٹیم کے حق میں بہتر نہیں ہوگا۔ ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہا کہ بابر اعظم ذہنی مسائل کا شکار ہیں اُن کو اوپن کروانا مناسب نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں پانچ ایسے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جو سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ ہی نہیں ہیں۔ انہوں نے فہم اشرف ، خوشدل شاہ، طیب طاہر اور محمد حسنین کی سلیکشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کھلاڑیوں کے ساتھ قومی ٹیم کیلئے ٹورنامنٹ جیتنا مشکل ہوگا۔

ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہا کہ فہم اشرف کی ناقص کارکردگی کے باوجود اُن کو ٹیم میں شامل کرنا سمجھ سے باہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعود شکیل اور عثمان خان کو آپ نے اکتوبر کے بعد وائٹ بال کرکٹ میں شامل نہیں کیا جو ٹیم کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION