ویب ڈیسک
|
4 مہینے پہلے
دوہرے قتل کیس میں قبائلی سردار سمیت 11 ملزمان گرفتار کرلیے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ دوہرے قتل کیس میں قبائلی سردار سمیت 11 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ واقعے میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کہا گیا کہ یہ نوبیتا جوڑا تھا۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ مقتولین میں ازدواجی رشتہ نہیں تھا۔ قتل ہونے والی خاتون کے پانچ بچے ہیں۔ مارے گئے مرد کے بھی پانچ سے چھ بچے ہیں۔
سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ اس طرح کے قتل کو کوئی معاشرہ بھی اجازت نہیں دیتا۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












