07:45 , 27 جولائی 2025
Watch Live

مون سون بارشوں کے دوران 53 بچوں سمیت 111 افراد جاں بحق

اسلام آباد: حالیہ مون سون بارشوں کے دوران ملک بھر میں 111 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 53 بچے بھی شامل ہیں۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں کرنٹ لگنے اور بوسیدہ مکانات گرنے کے باعث ہوئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 جون سے 14 جولائی کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کے سرکاری اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جن کے مطابق پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا۔

پنجاب میں 44 افراد جاں بحق جبکہ 134 زخمی ہوئے۔ جن میں سے 27 ہلاکتیں بوسیدہ مکانات گرنے سے ہوئیں۔ 8 افراد نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ 5 افراد آسمانی بجلی گرنے سے جان کی بازی ہار گئے۔ 4 افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون کے دوران متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، اور عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION