139 امیدوار اضافی ایڈیشنل سیشن جج کے انگریزی ٹیسٹ میں ناکام!

پشاور: خیبر پختونخوا بار کونسل نے پشاور ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج کے اسکریننگ ٹیسٹ میں انگریزی زبان کی شرط کو نرم کیا جائے۔ یہ مطالبہ اس وقت سامنے آیا جب 598 امیدواروں میں سے 139 انگلش سیکشن میں ناکام ہوگئے۔
بار کونسل نے اپنے سرکاری خط میں مؤقف اختیار کیا کہ سخت لسانی شرائط کئی باصلاحیت امیدواروں کے لیے رکاوٹ بن سکتی ہیں۔ کونسل کا کہنا ہے کہ انگریزی کے سخت معیار کی وجہ سے کئی قابل افراد جج بننے کے موقع سے محروم ہو سکتے ہیں، جو عدلیہ کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
بار کونسل نے اس بات پر زور دیا کہ امیدواروں کی قانونی مہارت اور زبان کی اہلیت میں توازن قائم کیا جائے تاکہ کسی بھی قابل شخص کے لیے غیر ضروری رکاوٹیں پیدا نہ ہوں۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












