09:46 , 10 اپریل 2026
Watch Live

بلوچستان میں دو کارروائیوں کے دوران 15 خوارج ہلاک، آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دو کارروائیوں کے دوران 15 خوارج ہلاک

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران 15 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ہرنائی میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کا گھیراؤ کر کے بھرپور کارروائی کی جس کے نتیجے میں 12 خوارج ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بسیما میں بھی ایک اور آپریشن کے دوران بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 3 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔

بیان کے مطابق ہلاک دہشتگرد متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے اور سکیورٹی فورسز کو مطلوب تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے بیرونی سرپرست یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION