09:17 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

بنگلا دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

لاہور: بنگلا دیش کے خلاف آئندہ ٹی 20 سیریز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین میچز پر مشتمل سیریز 20 سے 24 جولائی 2025 تک ڈھاکا کے شیر بنگال نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

اسکواڈ میں صائم ایوب، فخر زمان، محمد حارث، خوشدل شاہ، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، عباس آفریدی، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان، حسین طلعت، سفیان مقیم، احمد دانیال اور سلمان مرزا شامل ہیں۔ سلمان مرزا پہلی بار قومی ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION