02:23 , 23 جون 2025
Watch Live

16 مئی کو حکومت کا قومی سطح پر یومِ تشکر منانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آپریشن "بُنیان مرصوص” میں تاریخی فتح پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے جمعہ، 16 مئی کو قومی سطح پر یومِ تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کے مطابق کل دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں سے ہوگا۔ اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔ مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی ہوگی۔

اس کے علاوہ وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں پرچم کشائی کی تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے جائیں گے اور دعائیہ تقاریب ہوں گی۔ شہداء کے لواحقین سے خصوصی ملاقاتیں کی جائیں گی۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ یومِ تشکر کی مرکزی تقریب رات کو پاکستان مونومنٹ اسلام آباد میں ہوگی، جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شریک ہوں گی۔ وزیراعظم مہمانِ خصوصی ہوں گے، جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان بھی موجود ہوں گے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION