190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی کو 14 سال قید، بشریٰ بی بی کو 7 سال قید

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ سنایا گیا۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، جبکہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق القادر یونیورسٹی کی زمین ضبط کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا گیا۔ بشریٰ بی بی کو عدالت سے ہی گرفتار کر لیا گیا، جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ریفرنس میں دونوں شخصیات پر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اور برطانوی حکومت سے ملنے والی 190 ملین پاؤنڈ کی رقم کے غلط استعمال کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












