05:22 , 27 جولائی 2025
Watch Live

190ملین پاؤنڈ حکومتی خزانے کے بجائے کسی اور کے اکاؤنٹ میں گیا: خواجہ آصف

سیالکوٹ:وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے میں سب کچھ واضح ہوگیا ہے۔ 190ملین پاؤنڈ حکومتی خزانے کے بجائے کسی اور کے اکاؤنٹ میں گیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مکافات عمل کا شکار ہیں۔القادر یونیورسٹی کے نام سے پیسے کھائے گئے، 190ملین پاؤنڈ پاکستان کے عوام کے تھے۔ ساڑھے چار سو ایکڑ اراضی کے ٹرسٹی عمران خان اور انکی اہلیہ ہیں۔ پاکستان میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ ریاست کا پیسہ کسی کے انفرادی اکاؤنٹ میںمنتقل کیا گیا ہو۔
وزیر دفاع نے کہا کہ جب مسلم لیگ ن کی قیادت قید تھی اس وقت 190ملین پاؤنڈ کا ڈاکہ جاری تھا۔ پی ٹی آئی پر شوکت خانم کے پیسے کھانے کا بھی الزام ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ قوم کا پیسہ ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کیے جانے کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ چوری کے مال پر ان کی آپس میں بھی لڑائی ہونی ہے۔ انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ ایچ ای سی سے منظور شدہ نہیں ہے۔ آج تک ہائیر ایجوکیشن میں کوئی ان کی درخواست نہیں آئی ۔ چار سال ہوگے ہیں القادر یونیورسٹی میں 300 سے چارسو طالبعلم زیر تعلیم ہیں ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ کہا جاتا رہا ہے حسن نواز کی بھی سرمایہ کاری ہوئی تھی ، این سی اے نے حسن نواز کو کلین چٹ دی ہے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION