07:55 , 15 نومبر 2025
Watch Live

دوسرے ٹیسٹ کے پہلے ہی روز20 وکٹیں گرنے کا ریکارڈ بن گیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دوسرے ٹیسٹ کے پہلے ہی روز20 وکٹیں گرنے کا ریکارڈ بن گیا۔
اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز انیس کھلاڑی آوٹ ہوئے تھے۔
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مہمان ٹیم پہلی اننگز میں 163 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ پاکستانی سپنرز نے ایک گھنٹے میں ویسٹ انڈیز کے 7 ابتدائی بلےبازوں کو پویلین روانہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی نےچھ کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جن میں ایک ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے۔ اس طرح وہ ٹیسٹ میچوں میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی سپنر بن گئے ہیں، ان سے قبل چار پاکستانی فاسٹ باؤلرز وسیم اکرم،عبدالرزاق، محمد سمیع اور نسیم شاہ یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
جواب میں ویسٹ انڈیز کے سپنرز نے قومی ٹیم کو 154 رنز پر ہی ڈھیر کردیا۔پاکستان کے بڑے بڑے نام بری طرح ناکام ہوئے، محمد رضوان 49 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومل واریکن نے چار، گڈاکیش موتی نےتین اور کیمار روچ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پہلے روز کے اختتام پر مہمان ٹیم کو 9 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز سپنرز نے سولہ وکٹیں لینے کا انوکھا اعزازبھی حاصل کیا۔ اس سے قبل انیس سو سات میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے میچ کے پہلے روز سپنرز نے چودہ وکٹیں حاصل کی تھیں

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION