10:31 , 27 جولائی 2025
Watch Live

سکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں آپریشن، 22خوارج جہنم واصل کر دیئے

سکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں آپریشن، 22خوارج جہنم واصل کر دیئے۔ آپریشن کے دوران 18خوارج زخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں آپریشنز امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمے تک جاری رہیں گے۔ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کاروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز کا دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کامیاب کاروائیاں کرنا خوش آئند ہے۔ دہشتگرد عناصر کے خاتمے اور ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ان آپریشنز میں 22 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا، قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ 22 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے سکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے۔  محسن نقوی نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کے قیام امن کیلئے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION