04:01 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 23 شر پسند عناصر ہلاک، 18 ایف سی جوان بھی شہید ہوئے

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مختلف آپریشنز کے دوران 23 دہشت گرد ہلاک کر دیئے، آپریشن کے دوران پاک فوج کے 18 بہادر جوان بھی شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آ ٓج ہرنائی میں سینیٹائزیشن آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 11 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا ۔ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔
دہشت گردوں نے قلات کے علاقے منگوچھر میں 31 جنوری اور یکم فروری کی درمیانی شب سڑکیں بند کرنے کی کوشش کی، یہ بزدلانہ دہشت گردی کا عمل بلوچستان کے پرامن ماحول کو خراب کرنے اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔ قلات آپریشن میں ایف سی بلوچستان کے 18 سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسز کاکلئیرنس آپریشنز جاری ہے۔وحشیانہ اور بزدلانہ عمل کے مرتکب افراد، سہولت کاروں اور معاونین کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ بلوچستان میں امن کے دشمنوں کے خلاف قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION