اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی, 25 من گدھے کا گوشت برآمد

اسلام آباد – اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترنول میں خفیہ اطلاعات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 25 من سے زائد گدھے کا گوشت اور 50 سے زائد زندہ گدھے برآمد کر لیے۔ یہ کارروائی لاہور میں اسی نوعیت کے واقعے کے بعد عمل میں آئی ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ گدھے کے گوشت کا غیر قانونی کاروبار دیگر شہروں تک بھی پھیل چکا ہے۔
فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے موقع پر موجود ایک غیر ملکی شہری کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔ حکام کے مطابق، ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ برآمد شدہ گوشت مبینہ طور پر بیرونِ ملک سپلائی کیا جانا تھا۔ تاہم، مقامی مارکیٹ میں گوشت کی ترسیل کے شبہ پر بھی تفتیش جاری ہے۔
ترجمان اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے مطابق، ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نے موقع پر ہی ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ ٹیم نے فوری طور پر گوشت کو ضائع کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے تاکہ یہ کسی صورت بھی شہریوں تک نہ پہنچ سکے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے بتایا کہ برآمد شدہ گوشت کا مکمل وزن تقریباً 25 من تھا۔ ان کا کہنا تھا:
"ہماری اولین ترجیح شہریوں کو محفوظ اور معیاری غذا کی فراہمی ہے، اور اس مقصد کے لیے فوڈ اتھارٹی دن رات کام کر رہی ہے۔”
وفاق اور خیبرپختونخوا کے تنازع میں بلوچستان کی انٹری، وزیراعلیٰ نے بلٹ پروف گاڑیاں مانگ لیں
وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا کے درمیان پولیس کی بلٹ پروف گاڑیوں کے تنازع میں بلوچستان حکومت بھی کود پڑی۔ وزیراعلیٰ…15 گھنٹے پہلےکراچی رن وے تین گھنٹے روزانہ بند رکھنے کا فیصلہ
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کا ایک رن وے 5 نومبر سے 24…1 دن پہلےطلال چودھری کی کے پی حکومت پر تنقید، بلٹ پروف گاڑیوں کی واپسی پر شدید ردعمل
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو شدید تنقید…1 دن پہلےعدالت نے علی امین گنڈا پور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف جاری شراب…2 دن پہلے
کراچی میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف سرچ آپریشن
کراچی میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف پولیس نے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 45 افراد کو…52 منٹس پہلےپاکستان نیوی کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف شاندار آپریشن
پاکستان نیوی نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف شاندار آپریشن کرتے ہوئے 972 ملین ڈالرز مالیت کی منشیات ضبط کرلی، جو…1 گھنٹہ پہلےوزیر خزانہ: پاکستان سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ہو چکا
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اب غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے ایک محفوظ ملک…2 گھنٹے پہلےپاسپورٹ میں والدہ کا نام شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: محکمہ پاسپورٹس نے اعلان کیا ہے کہ نئے پاسپورٹ میں اب والد کے ساتھ والدہ کا نام بھی…3 گھنٹے پہلے
کراچی میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف سرچ آپریشن
کراچی میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف پولیس…52 منٹس agoپاکستان نیوی کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف شاندار آپریشن
پاکستان نیوی نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف شاندار آپریشن کرتے…1 گھنٹہ agoوزیر خزانہ: پاکستان سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ہو چکا
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان…2 گھنٹے agoپاسپورٹ میں والدہ کا نام شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: محکمہ پاسپورٹس نے اعلان کیا ہے کہ نئے…3 گھنٹے ago