11:55 , 8 نومبر 2025
Watch Live

آئین پاکستان میں ایک اور بڑی ترمیم کی تیاری، 27ویں آئینی ترمیم کے نکات سامنے آ گئے

27ویں آئینی ترمیم

اسلام آباد : پاکستان کے آئین میں ایک اور بڑی ترمیم کی تیاری جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ نکات سامنے آ گئے ہیں جن میں آرٹیکل 160، 213، 243، 191اے اور 200 سمیت متعدد دفعات میں تبدیلیوں کی تجاویز شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق آرٹیکل 160 کی شق 3اے کو ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس سے این ایف سی فارمولے پر وفاق کے اختیارات میں اضافہ ہو جائے گا۔

اسی طرح چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کے طریقہ کار سے متعلق آرٹیکل 213 میں بھی ترمیم کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئینی عدالتوں کے قیام کے لیے آرٹیکل 191اے کو ختم کر کے ایک نیا آرٹیکل شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

مزید برآں، مسلح افواج سے متعلق آرٹیکل 243 میں بھی ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔

18ویں ترمیم کے شیڈول ٹو اور تھری میں تبدیلی کے ذریعے تعلیم اور آبادی سے متعلق اختیارات واپس وفاق کو دینے کی تجویز بھی ترمیمی پیکج کا حصہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ججز کے تبادلے سے متعلق آرٹیکل 200 میں بھی ترمیم کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ماہرین کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم ملک کے وفاقی ڈھانچے اور اختیارات کی تقسیم پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے، جس پر سیاسی سطح پر بحث متوقع ہے۔


مزید خبریں : تازہ ترین | انٹرٹینمنٹ حیرت انگیز | بلاگز

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION