09:51 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

گلگت بلتستان میں 28 سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، گلیشیئرز کے پگھلنے کا خطرہ بڑھ گیا

گلگت بلتستان کے علاقوں چلاس اور بونجی میں 5 جولائی 2025 کو گرمی کا 28 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، جس سے گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چلاس میں درجہ حرارت 48.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جو 1997 کے ریکارڈ 47.7 ڈگری سے زیادہ ہے۔ بونجی میں 45.1 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، جو اس علاقے میں اب تک کا بلند ترین درجہ حرارت ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ شمالی علاقوں میں جاری غیر معمولی گرمی سے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، جس کے باعث سیلاب اور گلاف (جھیل پھٹنے) کے خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں گلاف ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیا ہے، جبکہ متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION