08:11 , 27 جولائی 2025
Watch Live

دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 خارجی دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرکے تین خوارج جہنم واصل کر دیے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر دتہ خیل میں کارروائی کی۔ جس میں تین خوارج مارے گَئے۔ خوارج برقعہ پہن کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

ہلاک ہونے والے خارجی دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار اور اسلحہ برآمد ہوا۔ مارے جانے والے خارجی دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو مکمل طور پر خارجی دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION