06:11 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

خیبر پختونخوا میں فورسز کے آپریشن میں 35 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائیاں کیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 10 سے 13 ستمبر کے دوران ضلع باجوڑ اور جنوبی وزیرستان میں دو الگ آپریشنز کیے گئے، جن میں 35 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 12 جوان شہید ہوئے۔

پہلا آپریشن ضلع باجوڑ میں کیا گیا جہاں سیکیورٹی فورسز نے اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 22 دہشت گرد مارے گئے۔ دوسرا آپریشن جنوبی وزیرستان میں ہوا، جہاں مزید 13 دہشت گرد ہلاک ہوئے لیکن اس دوران پاک فوج کے 12 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ یہ گروہ علاقے میں مختلف تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھا۔ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق دہشت گردی میں افغان شہری بھی ملوث تھے اور پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کا استعمال ہونا ایک سنگین تشویش ہے۔

پاکستان نے عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنی سرزمین کو دہشت گردوں کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔ فورسز نے علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن شروع کردیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو ہر حال میں ختم کیا جائے گا اور ہمارے شہداء کی قربانیاں قوم کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION