11:16 , 21 اپریل 2025
Watch Live

36 ارب روپے کرپشن کا الزام، پی ٹی آئی کا اہم رہنما کیخلاف بڑا اقدام

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی احتساب کمیٹی نے سابق صوبائی وزیر خیبر پختونخوا، تیمور جھگڑا کے خلاف 36 ارب روپے کی خوردبرد اور رشتہ داروں کی تقرریوں کے الزامات پر چھان بین شروع کر دی ہے۔

کمیٹی نے تیمور جھگڑا کو محکمہ صحت اور خزانہ میں مبینہ کرپشن اور بے ضابطگیوں سے متعلق سوالنامہ بھیجا ہے۔ سوالنامے میں کہا گیا ہے کہ بطور وزیر خزانہ آپ کے دور میں صوبہ کئی بار دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچا۔ پنشن اور گریجویٹی کی مد میں 36 ارب روپے نکالے گئے، اور محکمہ صحت سے جاری رقوم کی چھان بین محکمہ خزانہ نے نہیں کی۔

احتساب کمیٹی کا کہنا ہے کہ محکمہ خزانہ میں آپ کے دور میں بڑی تعداد میں تقرریاں کی گئیں، جن میں کچھ آپ کے رشتہ دار بھی شامل تھے۔ اس کے علاوہ، صحت کارڈز کے تحت ایسے اسپتالوں کا انتخاب کیا گیا جو معیار پر پورا نہیں اترتے تھے، اور کورونا کے دوران یو این کی فراہم کردہ مشینری کا استعمال نہیں کیا گیا۔ محکمہ صحت وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں ناکام رہا۔

سوالنامے میں یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ آپ کے پرائیویٹ سیکرٹری سابق افغان شہری ہیں، اور ان کا خاندان پشاور میں ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION