09:27 , 10 نومبر 2025
Watch Live

کراچی میں نوجوان کے اغوا و قتل کے 4 ڈاکو ہلاک

کراچی میں ایک نوجوان کو گاڑی سمیت اغوا کر کے قتل کرنے والے 4 ڈاکو جامشورو میں پولیس مقابلے میں مارے گئے۔ ڈاکووں نے مقتول نوجوان کی لاش سپر ہائی وے پر پھینک دی تھی اور خود گاڑی لے کر فرار ہو گئے تھے۔

ڈی آئی جی حیدرآباد طارق دھاریجو کے مطابق واقعہ کراچی کے جمالی پل کے قریب پیش آیا جہاں 4 مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر ایک نوجوان کو اس کی ڈبل کیبن گاڑی سمیت اغوا کیا۔

ڈاکو دو گاڑیوں کے ذریعے سپر ہائی وے پر فرار ہو رہے تھے۔ مغوی نوجوان کے والد اور بھائی نے ہمت دکھاتے ہوئے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا، اسی دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں مقتول نوجوان کا بھائی زخمی ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر جامشورو پولیس نے فوری طور پر ناکا بندی کر کے ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کی۔ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس مقابلے میں ڈاکو گروہ کا سرغنہ حیدر مہرو سمیت تمام چاروں ڈاکو مارے گئے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION