05:10 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا

آئی سی سی

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے، جس میں گزشتہ ایڈیشن کے مقابلے میں 53 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اس ایونٹ میں کل 69 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی، جو کھلاڑیوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کو 22 لاکھ 40 ہزار ڈالرز انعام ملیں گے، جبکہ رنر اپ ٹیم کو 11 لاکھ 20 ہزار ڈالرز کی رقم دی جائے گی۔ سیمی فائنل میں شکست کھانے والی دونوں ٹیموں کو 5 لاکھ 60 ہزار ڈالرز ملیں گے۔

گروپ مرحلے میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے لیے بھی خوشخبری ہے، ہر جیت پر انعام کے طور پر 34,000 ڈالرز دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ، پانچویں اور چھٹے نمبر پر آنے والی ٹیموں کو 3 لاکھ 50 ہزار ڈالرز ملیں گے، جب کہ ساتویں اور آٹھویں پوزیشن پر آنے والی ٹیموں کو 1 لاکھ 40 ہزار ڈالرز کی رقم دی جائے گی۔

میگا ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کو 1 لاکھ 25 ہزار ڈالرز کی رقم بھی دی جائے گی، جو ان کی ایونٹ میں شرکت کے طور پر دیا جاے ؑگا۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION