10:23 , 21 اپریل 2025
Watch Live

چاند پر فور جی انٹرنیٹ سروس کام کرنے کیلئے تیار

پانچ دہائیوں سے زائد عرصے سے چاند پر کوئی انسان نہیں پہنچا، مگر اب وہاں فور جی انٹرنیٹ سروس کام کرنے کیلئے تیار کی جا رہی ہے۔

یہ کارنامہ امریکی نجی کمپنی Intuitive Machines کے "آئی ایم 2” مشن کے ذریعے ممکن ہوگا، جو 6 مارچ کو چاند پر لینڈ کرنے کی کوشش کرے گا۔ اس مشن کے دوران "لونر سرفیس کمیونیکیشن سسٹم” (ایل ایس سی ایس) نصب کیا جائے گا۔

ناسا اور نوکیا نے چاند پر فور جی سیلولر نیٹ ورک کی تنصیب کیلئے شراکت داری قائم کی ہے۔ جس کا مقصد چاند اور دیگر سیاروں پر انسانوں کے طویل مدتی قیام کو ممکن بنانا ہے۔

آئی ایم 2 مشن 26 فروری کو اسپیس ایکس کے فالکن 9 راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا تھا، جس میں ایل ایس سی ایس کے ساتھ ناسا کے مختلف پے لوڈز بھی شامل ہیں۔ یہ سسٹم ایچ ڈی ویڈیوز، میسجز اور دیگر ڈیٹا بھیجنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یہ نیٹ ورک بہت زیادہ درجہ حرارت، ریڈی ایشن اور خلائی ماحول میں کام کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ لینڈر پر موجود روور تصاویر اور ویڈیوز کو رئیل ٹائم میں فور جی نیٹ ورک کے ذریعے زمین تک بھیجے گا۔

ناسا نے 2020 میں فن لینڈ کی کمپنی کو چاند پر فور جی نیٹ ورک کی تنصیب کا کام سونپا تھا، اور اس کی تیاریاں گزشتہ چند سالوں سے جاری تھیں۔

 

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION