04:03 , 28 جولائی 2025
Watch Live

پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک

تونسہ: پنجاب اور خیبرپختونخوا کی سرحدی پٹی پر پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن میں 5 دہشتگرد مارے گئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق مقابلہ حساس علاقے میں ہوا، جہاں دہشتگردوں نے فورسز پر فائرنگ کی، جوابی کارروائی میں تمام حملہ آور مارے گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دہشتگردوں کے خاتمے پر پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو شاباش دی اور کہا کہ فورسز نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔

دریں اثنا، ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں بھی سی ٹی ڈی اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشتگرد بن یامین کو ہلاک کر دیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد کے سر کی قیمت 40 لاکھ روپے مقرر تھی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION