11:48 , 21 اپریل 2025
Watch Live

59 سال کی عمر میں درخت پر چڑھتے سلمان خان نے سب کو حیران کردیا!

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے ایک بار پھر اپنی فٹنس اور توانائی سے مداحوں کو حیران کر دیا۔ حال ہی میں وائرل ہونے والی ویڈیو میں وہ اپنے پن ویل فارم ہاؤس میں بیری کے درخت پر پھرتی سے چڑھتے اور تازہ پھل توڑتے نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو کے پس منظر میں ان کی آنے والی فلم سکندر کا گانا ’’ہم آپ کے بنا‘‘ چل رہا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن "Berry good for u” نے سلمان خان کے شوخ مزاج کو مزید اجاگر کیا۔

مداحوں نے فٹنس پر تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ ایک صارف نے لکھا: "یہ 59 کی عمر میں درخت چڑھ رہے ہیں، اور ہم 30 میں سیڑھیاں بھی مشکل سے چڑھتے ہیں!”

یہ ویڈیو ایسے وقت سامنے آئی ہے جب سلمان کی فلم سکندر کو باکس آفس پر ملا جلا ردعمل مل رہا ہے، حالانکہ فلم 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION