09:37 , 18 مئی 2025
Watch Live

62 سالہ اداکارہ ’دنیا کی خوبصورت ترین خاتون‘ قرار

62 سالہ اداکارہ ’دنیا کی خوبصورت ترین خاتون‘ قرار

ہالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ڈیمی مور کو سال 2025 کی دنیا کی سب سے خوبصورت خاتون قرار دیا ہے۔ حیران کن طور پر 62 سال کی عمر میں یہ اعزاز حاصل کر کے ڈیمی مور نے نہ صرف اپنی ہم عصر اداکاراؤں بلکہ نوجوان حسیناؤں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اس فہرست میں جینیفر لوپیز، جولیا رابرٹس، بیونسے اور انجلینا جولی جیسے معروف نام بھی شامل تھے، تاہم جریدے نے ڈیمی مور کی شخصیت، وقار، خود اعتمادی اور عمر رسیدہ حسن کو ترجیح دیتے ہوئے انہیں سرِ فہرست رکھا۔

میگزین نے ڈیمی مور کی تصویر کو اپنے کور پیج پر شائع کیا ہے، جب کہ ایک خصوصی انٹرویو میں اداکارہ نے اپنی ذاتی زندگی، عمر کے ساتھ بدلتے حسن اور جسمانی امیج سے متعلق مسائل پر کھل کر گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ:
"خوبصورتی عمر سے نہیں بلکہ اپنے آپ سے محبت کرنے اور خود کو قبول کرنے سے آتی ہے۔”

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION