10:19 , 16 نومبر 2025
Watch Live

62 فیصد شہریوں نے مریم نواز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، سروے

لاہور: پنجاب میں مریم نواز کی کارکردگی کے حوالے سے کیے گئے ایک حالیہ سروے میں 62 فیصد شہریوں نے اُن کی حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

سروے کے مطابق شہریوں نے تعلیم، صحت، انفرااسٹرکچر اور امن عامہ کے شعبوں میں حکومت کی کارکردگی کو سراہا، تاہم 63 فیصد افراد روزگار کی کمی کے باعث حکومت سے نالاں نظر آئے۔

انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کے سروے میں 6 ہزار سے زائد شہریوں کی رائے شامل تھی۔ سروے کے مطابق 57 فیصد شہریوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں صوبائی حکومت کی کارکردگی میں بہتری آئی، جبکہ 17 فیصد نے مزید خراب ہونے کی رائے دی اور 24 فیصد نے گورننس میں کوئی تبدیلی محسوس نہ کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سے 59 فیصد شہری خوش اور 16 فیصد ناراض تھے، جبکہ 24 فیصد نے ان کی کارکردگی کو قابلِ قبول قرار دیا۔

مزید برآں، 57 فیصد شہریوں نے مریم نواز کو عوامی مسائل اور گورننس کے چیلنجز کو مؤثر طریقے سے حل کرنے میں کامیاب سمجھا، جب کہ 36 فیصد نے انہیں ناکام قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION