10:01 , 18 مئی 2025
Watch Live

67ہزار پاکستانی حج سے محروم ، جمع 36 ارب روپے بھی پھنس گئے!

حج

تقریباً 67 ہزار پاکستانی عازمینِ حج اس سال حج پر جانے سے محروم رہ سکتے ہیں، جس کی بڑی وجہ نجی ٹور آپریٹرز کی غفلت اور ناقص انتظامات بتائی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس صورتحال کے باعث پاکستانی عازمینِ حج سے جمع کی گئی 36 ارب روپے سے زائد کی رقم سعودی عرب میں پھنس گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی حکام رقم واپس کرنے کے بجائے اگلے سال کے حج میں ایڈجسٹ کرنے کی پیشکش کر رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی حج پالیسی 2025 کی منظوری میں تاخیر کے باعث نجی آپریٹرز کے پاس درخواستیں جمع کرانے اور انتظامات مکمل کرنے کے لیے وقت کم رہ گیا تھا۔ اگرچہ رقم سعودی عرب منتقل کر دی گئی تھی، لیکن سعودی حکام سے بروقت رابطے اور ہم آہنگی نہ ہونے کی وجہ سے تیاریوں میں کمی رہ گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی وزارتوں اور سعودی حکومت کے درمیان موثر رابطے کا فقدان اس بحران کو مزید بڑھا رہا ہے۔

وزارت مذہبی امور نے تصدیق کی ہے کہ کچھ نجی حج کمپنیوں نے عدالتوں سے حکمِ امتناع حاصل کر لیا تھا، جس کے باعث نجی حج کوٹے کی تقسیم کا عمل رک گیا اور مزید غیر یقینی پیدا ہو گئی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION