11:39 , 22 اکتوبر 2025
Watch Live

یوپی: مذہبی تقریب میں اسٹیج گرنے سے 7 افراد ہلاک، 40 زخمی

اتر پردیش کے باغپت میں جین نروان میلے میں اسٹیج گرنے سے سات افراد ہلاک اور 40 دیگر زخمی ہوگئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب عقیدت مند جین راہبوں کی موجودگی میں بھگوان آدیناتھ کو لڈو چڑھانے کے لیے جمع ہوئے تو اس دوران بانس اور لکڑی سے بنا ایک عارضی اسٹیج گر گیا۔ جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔

ضلعی حکام کے مطابق، زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا کیونکہ موقع پر 108 ایمبولینسیں پہلے سے موجود تھیں۔

باغپت کے ضلع مجسٹریٹ اسمیتا لال نے کہا کہ بیس لوگوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پہلے ہی رہا کر دیا گیا ہے۔

زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہوئے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے ضلعی عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ عقیدت مندوں کے علاج میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION