04:02 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

مخصوص نشستوں پر بحال 77 ارکان کو معطلی کی مدت کی تنخواہیں ملیں گی

اسلام آباد: مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد بحال ہونے والے 77 ارکان اسمبلی کو معطلی کے عرصے کی بنیادی تنخواہیں دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق، 13 مئی 2024 سے معطل ہونے والے ان ارکان کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی تاریخ تک تنخواہیں دی جائیں گی۔ تاہم، انہیں ٹی اے/ڈی اے یا دیگر الاؤنسز نہیں ملیں گے۔

قومی اسمبلی کے 19 بحال شدہ ارکان کو 13 مئی سے 31 دسمبر 2024 تک ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ جب کہ 2025 سے تنخواہوں میں حالیہ اضافے کے مطابق ادائیگی کی جائے گی۔ صوبائی اسمبلیوں کے 55 ارکان کو بھی یہی سہولت دی جائے گی۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے نظرثانی فیصلے میں پی ٹی آئی (سنی اتحاد کونسل) کو مخصوص نشستوں سے محروم قرار دیا گیا تھا، اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ بحال کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں یہ ارکان دوبارہ بحال ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION