06:19 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

میو اسپتال میں لفٹ گرنے سے 8 افراد زخمی، 4 کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں

میو اسپتال لاہور کے آرتھو وارڈ میں لفٹ گر گئی۔ لفٹ گرنے سے 8 افراد زخمی ہوئے جن میں 4 افراد کی ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں۔

لفٹ گرنے سے زخمیوں کی لسٹ 365 نیوز نے حاصل کر لی۔ زخمیوں میں 2 طالب علم اور ہسپتال کے عملے کے 6 افراد شامل ہیں۔ لفٹ گرنے سے دو افراد کو فریکچر سنجیدہ نوعیت کے ہوئے ہیں۔ زخمی افراد کا علاج معاملہ جاری ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ چھ ماہ قبل لفٹ کا افتتاح کیا گیا تھا۔ لفٹ میں مجموعی طور پر 11 افراد سوار تھے۔ جبکہ لفٹ میں سوار افراد کی گنجائش 6 سے 7 افراد کی تھی۔ لفٹ آپریٹر ڈیوٹی سے غائب تھا، لفٹ آپریٹر نہ ہونے کی وجہ سے لفٹ میں زیادہ افراد سوار ہوئے۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION