06:42 , 27 جولائی 2025
Watch Live

9 محرم الحرام: ملک کے مختلف شہروں میں جلوس اور مجالس

کراچی/لاہور: 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس آج ملک کے مختلف شہروں میں نکالے جا رہے ہیں، جب کہ سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

کراچی میں جلوس دوپہر ایک بجے نشتر پارک سے برآمد ہو کر حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔ لاہور میں جلوس اسلام پورہ پانڈو اسٹریٹ، جبکہ اسلام آباد میں مرکزی جلوس امام بارگاہ اثنا عشریٰ G-6/2 سے برآمد ہوگا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق جلوس کے لیے دو داخلی راستے مختص کیے گئے ہیں، جہاں اسکینرز نصب ہیں، اور 3 ہزار اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہیں۔

پشاور میں آئی جی خیبرپختونخوا کے مطابق جلوسوں کی نگرانی ڈرونز اور موبائل وینز کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ شہر میں 10 ہزار اہلکار تعینات جبکہ 14 اضلاع کو حساس اور 8 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ آرمی اور ایف سی اہلکار بھی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

ملتان میں 166 مجالس اور 80 روایتی جلوس برآمد ہوں گے، جن کے لیے سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

ادھر دنیا بھر میں محرم کے جلوس پرامن انداز میں جاری ہیں، مگر مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے، عالمی برادری فوری نوٹس لے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION