06:25 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

سیف علی خان اور کرینہ کپور کی طلاق کے حوالے سے بڑا دعویٰ سامنے آگیا

پاکستانی اینکر مبشر لقمان نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی وڈ جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور کے درمیان جلد طلاق ہونے والی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ان کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق، سیف کسی اور کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے جس پر کرینہ نے مبینہ طور پر ان پر حملہ کیا۔

مبشر لقمان نے مزید کہا کہ سیف علی خان نے قطر کی شہریت حاصل کرلی ہے اور وہ بھارت چھوڑ کر قطر منتقل ہونا چاہتے ہیں، لیکن کرینہ اس فیصلے کے خلاف ہیں، جس کے باعث دونوں کے درمیان علیحدگی طے پا رہی ہے۔

چند ماہ قبل بھارتی نجومی سشیل کمار سنگھ نے بھی پیشگوئی کی تھی کہ سیف اور کرینہ اگلے ڈیڑھ سال میں الگ ہو جائیں گے، جو اب درست ثابت ہوتی نظر آ رہی ہے۔

واضح رہے کہ سیف اور کرینہ نے 2012 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بیٹے تیمور اور جے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION