10:02 , 16 نومبر 2025
Watch Live

چیمپئنز ٹرافی سے ایک روز قبل کپتانوں کی دلچسپ اینیمیٹڈ ویڈیو جاری

چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے ایک روز قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک نیا اینی میٹڈ اور دلچسپ پرومو جاری کیا ہے جس میں میگا ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کے کپتان شامل ہیں۔

پرومو میں پاکستان کے کپتان محمد رضوان سمیت آٹھ کپتانوں کے متحرک کرداروں کو دکھایا گیا ہے، ہر کھلاڑی کے پسندیدہ شاٹ کو منفرد انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔

پرومو میں، تمام کپتان ٹرافی کی طرف دوڑتے ہوئے، حتمی انعام کے لیے مقابلہ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ کرکٹ کے شائقین اس تازہ اور دلکش پرومو کو پسند کر رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

اس سے قبل آئی سی سی نے ایک دلکش ویڈیو بھی شیئر کی تھی جس میں چیمپیئنز ٹرافی کی تیاری کو دکھایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز کل دفاعی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ سے ہوگا، جو نیشنل اسٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائے گا۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION