08:07 , 18 اکتوبر 2025
Watch Live

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی شاندار تقریب

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول پاسنگ آؤٹ پریڈ

پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول میں ایک پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں 152 ویں لانگ کورس، 37 ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 71 ویں اینٹی گریٹڈ کورس اور 26 ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کیڈٹس نے کامیابی سے تربیت مکمل کی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی چیف آف آرمی اسٹاف اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر تھے، جن کی آمد پر حاضرین نے کھڑے ہو کر بھرپور خیرمقدم کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پریڈ کا معائنہ کیا اور پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس سے خطاب بھی کیا۔

پاسنگ آؤٹ کی اس تقریب میں 40 دوست ممالک کے کیڈٹس بھی شامل تھے، جن کا تعلق عراق، مالدیپ، مالی، نیپال، فلسطین، سری لنکا، یمن، نائیجیریا اور بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک سے تھا۔ ان کی شرکت سے پاک فوج کی بین الاقوامی شراکت داری اور تربیتی معیار کا عملی ثبوت ملتا ہے۔

تقریب میں فوجی افسران، کیڈٹس کے اہلخانہ، اور غیر ملکی مہمانوں نے شرکت کی۔ کیڈٹس نے اعلیٰ تربیت، نظم و ضبط اور حب الوطنی کا مظاہرہ کیا۔ یہ دن ان نوجوان افسران کی زندگی کا ایک نیا آغاز ہے جو اب اپنی قوم اور ملک کی خدمت کے لیے میدانِ عمل میں اتریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : فیلڈ مارشل  اہم دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اہم دورے پر برطانیہ پہنچ گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے پہلے دن آرمی چیف کو تاریخی رائل ہارس گارڈز پریڈ گراؤنڈ میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ سپہ سالار رائل ملٹری اکیڈمی میں ساتویں علاقائی استحکام کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ آرمی چیف ابھرتا ہوا عالمی نظام اور پاکستان کا مستقبل کے موضوع پر کلیدی خطاب کریں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION